کرکٹ کو ڈومیسٹک سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

  کرکٹ کو ڈومیسٹک سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و نامور بیٹر عامر سہیل نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کو ڈومیسٹک سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے جب تک نچلی سطح سے کھلاڑی اوپر نہیں آئیں گے قومی کرکٹ ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کی شمولیت ممکن نہیں ہے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستا ن میں کھیلوں میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ کرکٹ میں ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر بھی کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے کا موقع مل سکے عامر ہیل نے مزید کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرسکے۔