فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان195 ویں نمبر پر آگیا

فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان195 ویں نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (نیٹ نیوز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار جبکہ رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن رینکنگ میں 1858پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور فرانس 1840 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں بیلجیم ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے، انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔ رینکنگ میں برازیل پانچویں، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، سپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں، امریکا گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ قطر 3درجے ترقی کرکے 34 ویں، فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آگیا۔

۔فیفا رینکنگ میں پاکستان 195 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121 ویں نمبر پر ہے۔