سڈنی ویمن نیٹ بال ورلڈ کپ میزبانی کرے گا

سڈنی ویمن نیٹ بال ورلڈ کپ میزبانی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی  (نیٹ نیوز)آسٹریلوی شہر سڈنی 2027 ویمن نیٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس بات کا اعلان انٹرنیشنل ویمن نیٹ بال فیڈریشن کی صدر لز نکول نے گزشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے آسٹریلیا مضبوط امیدوار تھا۔ اور ہمیں یقین ہے کہ وہ سڈنی  میں ایک کامیاب ایونٹ منعقد کرے گا جیسا کہ ہم ماضی میں دیکھ چکے ہیں۔ سڈنی کو تیسری بار ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا بہترین انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔