مسقط کی سلام ایئرلائنز نے لاہور سے آپریشن کاآغاز کر دیا

مسقط کی سلام ایئرلائنز نے لاہور سے آپریشن کاآغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مسقط کی سلام ایئر نے لاہور سے بھی آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز کی روانگی سے پہلے لاہور ایئر پورٹ پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر سلام ایئر کے ریجنل منیجر وحید البلوشی نے میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید، نوول ٹریول کے سٹاف کے ساتھ کیک کاٹ کر لاہور سے مسقط اور دیگر ممالک کے لئے آپریشن کا آغاز کیا۔کنٹری منیجر عاطف مرزا نے لاہور سے ہفتہ وار تین پروازوں کے اعلان کے ساتھ ٹریول ٹریڈ کے لئے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا۔اس موقع پر میاں گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین میاں عامر سعید نے اہل لاہور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اب جدہ مدینہ کے لئے ایئر لائنز کی مانپلی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ سلام ایئر سب سے سستی اور بہترین سروس والی ٹکٹ دستیاب ہو گی ہمارے ملک بھر میں دفاتر خدمت کے لئے24گھنٹے موجود ہوں گے۔ ٹریول ایجنٹس آن لائن استفادہ کر سکیں گے۔ میاں عامر سعید نے کہا لاہور سے آغاز کے ساتھ ہی پشاور،ملتان، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ سے سلام ایئر رواں دواں ہو گی ہم ٹریڈ کے ساتھ ٹریول ایجنٹس کے تعاون سے آگے بڑھتے جائیں گے کامیابی پر اللہ کی بارگاہ میں سرسجود ہوں۔