عوامی مطالبات تسلیم کرا کر ہی دم لیں گے،ضیاء الدین انصاری

عوامی مطالبات تسلیم کرا کر ہی دم لیں گے،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 12 جولائی اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں  میں کے سلسلے میں شہر کے 36مقاماتاچھرہ، منصورہ ملتان چونگی،  مال روڈ، قرطبہ چوک، بھٹہ چوک، صدر گول چکر، سیون بھاٹک، ٹاون مارکیٹ، وفاقی کالونی، محمد علی چوک، کیمپ واپڈا ٹاؤن، بٹ چوک، چونا منڈی، منصورہ چوک، اندورن، بیرون لوہاری گیٹ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن، چونگی امرسدھو، داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی و آگاہی کیمپس لگا دیئے۔ ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھرنا میں حکمرانوں کو عوامی مطالبات تسلیم کروا کر دم لیں گے۔ ملک میں عدل و انصاف اوربنیادی سہولتیں 77سال بعد بھی عوام کو میسر نہیں۔ عوام  بجلی  کے بلوں میں اضافہ سے شدید پریشان ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں  امیر لاہور نے ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کے مفت سولر اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کی باتیں لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں۔

۔ یہی حکمران تھے جنہوں نے الیکشن سے قبل 300 یونٹ مفت دینے کا وعدہ کیا تھا  عوام مہنگائی سے نجات کے بڑے بڑے دعوے کیے مگر سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت میں شامل تمام سیاسی لیڈرعوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی فلاح و بہبود کیلئے لگے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے  لیسکو آفس کے باہر احتجاجی دھرنا اور اسلام آباد  دھرنا کی تیاریوں کے حوالے سے احتجاجی کیمپوں کے دورے کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔