صوفی مسعود صدیقی نے روحانی انقلاب برپا کیا،شبیر صدیقی

صوفی مسعود صدیقی نے روحانی انقلاب برپا کیا،شبیر صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پوری دنیا میں درودوسلام کا پیغام عام کرنیوالے عظیم روحانی پیشوا، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اوربانی لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن، عاشق رسول ؐ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ؒ کے تیسرے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے دربار عالیہ صدیقی لاثانی سرکار ؒ پر 34ویں سالانہ محفل ذکرونعت وسماع ”ذکرالصالحین کنونشن“کا اہتماممیں ملک بھر سے جید علماء و مشائخ، پیر صاحبان، سجادگان اور تمام مکاتب فکر کی شخصیات،مذاہب عالم کے رہنماء اور ہزاروں کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے صاحبزاد ہ طہور احمد،صاحبزادہ طاہر علی،صاحبزادہ احمد علی،صاحبزادہ محی الدین اور مشائخ عظام کے ہمراہ دربار شریف پر حاضری دی اور چادر پوشی کی۔صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نے کہاکہ قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار ؒ نے پوری دنیا میں حضور نبی کریم ؐ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے کے پیغام کو عام کرتے نوجوان نسل میں ایک روحانی انقلاب برپاکیا،انہوں نے نوجوان نسل کو جھوٹ، بہتان رزق حرام اور اولیاء اللہ کی گستاخی سے پرہیز کرتے ہوئے رزق حلال کی ترغیب دیکر معاشرے کا اہم اور ذمہ دار فرد بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔