پی کے ایل آئی اور لاہور چیمبر کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

پی کے ایل آئی اور لاہور چیمبر کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پی کے ایل آئی اور لاہور چیمبر کے درمیان اشتراک، دونوں ادارے مل کر جگر اور گردوں کی بیماریوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دیں گے۔،پی کے ایل آئی کے ڈین پروفیسر فیصل ڈار نے ایم او یو پر دستخط کئے۔معاہدے پر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت مشترکہ طور پر سیمینارز، کانفرنسزاور آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔ملک میں جگر اور گردوں کی بیمایوں میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔گردوں اور جگر کی بیماریوں کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں اموات ہورہی ہیں۔عوام کو آگاہی کے ذریعے بہت سی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔پی کے ایل آئی اب تک 1500سے زائد جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے۔پی کے ایل آئی میں 200سے زائد روبوٹک سرجریز کی جاچکی ہیں