متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ

متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مالی سال  24 -2023  متروکہ وقف املاک بور ڈ  کی آمدن  1305ملین کے خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ 4725ملین  تک جا پہنچی۔  39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر  اراضی واگزار کروائی گئی۔  چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن، چیئرمین ون مین کمیشن  ڈاکٹر شعیب سڈل سابقہ چیئرمین ارشد فرید  کے احکامات کے مطابق پاکستان بھر کی  ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا۔سیکرٹری بورڈفرید اقبال کی حکمت عملی بہترین رہی۔

 بہترین حکمت عملی سے  24 -2023 کامیابی کا سال رہا۔ مالی سال کے اختتام پر4725  ملین کا ٹا رگٹ باآسانی حاصل کر لیا گیا جو گزشتہ سال 23 -2022 سے 1305ملین  زیادہ ہے۔