عوام کو مفت سولر دینے کااعلان خوش آئندہے،سیف الملوک

عوام کو مفت سولر دینے کااعلان خوش آئندہے،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کہا ہے کہ بجلی کے500یونٹ تک استعمال کرنے والے پنجاب کے عوام کے لئے سولر فری دینے کا اعلان  خوش آئند ہے اور یہ عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے  عوام کی بہت بڑی مشکل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے حل کردی ہے۔کارکنوں سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اپنے تجربے کی بنیاد پر وفاقی اورپنجاب حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی اور پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی سوچ رکھنے والے ہمیشہ کی طرح مایوس ہوں گے۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک فیز ٹو کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کریں اورشاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کی محرومیاں دور ہوں اور ملک میں خوشحالی کے دور کا آغاز ہو۔