پیاز کی پیداوار کے تناسب میں سندھ پہلے نمبر پر آگیا

پیاز کی پیداوار کے تناسب میں سندھ پہلے نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

  لاہور (پ ر)پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے، خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر آگیا۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار 39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد، خیبر پختونخواہ میں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک نہ صرف خود کفیل ہو گیا ہے بلکہ پیاز کو دوسرے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا رہاہے۔

 انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران پیاز کی شاندار پیداوارکے باعث برآمد میں اضافہ کابھی امکان ہے۔

مزید :

کامرس -