ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری

 ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے وفاقی حکومت اور وزا ر ت داخلہ کو10 دنوں میں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے،اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے،حکومت کی جانب سے ایکس پر پابندی عائد کی گئی ہے، حکومت تما م سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کریاور تمام نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

فیصلہ جاری

مزید :

علاقائی -