ریاست کو بچا لیا گیا تو جماعت  بھی بچ جائے گی،جاوید لطیف

 ریاست کو بچا لیا گیا تو جماعت  بھی بچ جائے گی،جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نظام مرضی سے چلانے والے مزید مداخلت کریں گے تو اور نقصان ہو گا،نواز شریف خاموش ہیں، قیدی نمبر 804کے گرد سیاست ہو رہی ہے، ریاست کو بچا لیا گیا تو جماعت بھی بچ جائے گی،بدقسمتی سے جماعت بھی اور ریاست بھی خطرے میں ہے،آج جو دوسری جماعت کو سہولت کاری دی جا رہی ہے اس کا بھی اعتراف کرنا ہو گا۔ ایک   نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  جاوید لطیف نے کہا کہ پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو کسی طور پر بھی سیاست بچ نہیں سکے گی،ریاست کو بچا لیا گیا تو جماعت بھی بچ جائے گی اور سیاست بھی ہو گی،بدقسمتی سے جماعت بھی اور ریاست بھی خطرے میں ہے،بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف دونوں حقیقت ہیں،دونوں لیڈرز کے ماضی کو دیکھا جائے،دونوں اقتدار میں رہے، دونوں لیڈرز نے جو ڈیلیور کیا، ترقی بھی کی اس کا موازنہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کہ نظام بیٹھ گیا ہے تو یہ درست نہیں ہے،نظام میں مداخلت کرنے والے فلاپ ہو گئے ہیں،نظام مرضی سے چلانے والے مزید مداخلت کریں گے تو اور نقصان ہو گا،نواز شریف خاموش ہیں، قیدی نمبر 804کے گرد سیاست ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ذرائع ابلاغ ہمیں چور ڈاکو اسی طرح کہہ رہے ہیں جیسا پہلے کہتے تھے،دو ادارے خاموش ہیں، کبھی کبھی ان کے ترجمان بیان دیتے ہیں ایسا نہیں چلے گا،جس کو جو سہولت کاری دی گئی اس کی حقیقت کرنا پڑے گی،آج  جودوسری جماعت کو سہولت کاری دی جا رہی ہے اس کا بھی اعتراف کرنا ہو گا۔ 

جاوید لطیف

مزید :

علاقائی -