پی ٹی آئی کے حکومت کو گھر بھیجنے کا منصوبہ ہی نہیں،فواد چوہدری 

پی ٹی آئی کے حکومت کو گھر بھیجنے کا منصوبہ ہی نہیں،فواد چوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے حکومت کو گھر بھیجنے کا منصوبہ ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس بہت بڑا ووٹر ہے وہ ڈیل نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی میرے ڈرائیور کو ٹکٹ دے گا وہ بھی جیت جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی  کو نکالنا بہت مہنگا پڑا۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کبھی بھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی  ایک صوفی توکل والا اور اللہ پر بھروسہ کرنے والا شخص ہے اس کی ضرورتیں بہت محدود ہیں وہ بنی گالہ میں بھی گرمیوں میں اے سی استعمال نہیں کرتا تھا نہ اسے سردیوں میں ہیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس کوئی اینڈ گیم نہیں اور حکومت کے پاس تو گیم ہی نہیں،اگر بانی پی ٹی  آئی  رہا ہو جاتے ہیں تو سب سے بڑا مسئلہ ملک میں شفاف الیکشن کا ہے، نیز آپ ملک میں کسی سے بدلہ نہیں لے سکتے کیونکہ عمران خان ہمیشہ نیلسن منڈیلا کی باتکی ہے اور نیلسن منڈیلا نے رہائی کے بعد کسی سے بدلہ نہیں لیا اور مفاہمت کی راہ اختیار کی۔فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی منصوبہ ہی نہیں ہے کہ حکومت کو وہ گھر بھیجے۔ اس وقت تھیوری یہ چل رہی ہے قوم کو جتنا مرضی دبا لیں اور خاص کر پنجاب کے لوگ تو باہر نکلیں گے ہی نہیں لیکن آخر ہم لوگوں کو کس حد تک پیچھے دھکیلیں گے ایک وقت تورد عمل سامنے آنا ہی ہوتا ہے۔ججز کا پی ٹی ائی سے دور دور کا تعلق نہیں جب ان کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر ان کا رد عمل سامنے آیا۔

 فواد چوہدری 

مزید :

علاقائی -