سی پیک گیم چینجز، خطے کی ترقی کا  عظیم منصوبہ،فیصل کریم کنڈی

   سی پیک گیم چینجز، خطے کی ترقی کا  عظیم منصوبہ،فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی پیک کے حوالہ سے عالمی کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس سے چین کے سفیر جیانگ ڑاؤ ڈنگ، پروفیسر لی ہوویلنگ، اویس علی کھوکھر چیئرمین بورڈ آف ایکپرٹس، مفتی نعیم رحمت نعیمی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق دور صدارت میں بنیادی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان کے سماجی اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے، سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی

مزید :

علاقائی -