ملک بھر میں مون سون بارشیں،کہیں تیز، کہیں رم جھم، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک بھر میں مون سون بارشیں،کہیں تیز، کہیں رم جھم، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(لیڈی رپورٹر، آئی این پی) ملک بھر میں مون سون بارشیں شروع ہو گئیں، کہیں تیزبارش اور کہیں رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پشاور، اٹک، صوابی، ہری پور، شانگلہ، اٹک میں بھی بھرپور بادل برسے۔ شہر قائد کراچی میں بھی مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا، نیا ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شارع فیصل پر تیز بارش، سرجانی، گلشن حدید، گلشن معمار، کیماڑی میں بادل جم کر برسے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ابھی بھی کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ دوسری جانب سرجانی ٹاون میں کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے سے 2 افراد دم توڑ گئے، گلشن معمار میں تیز ہوا سے سائن بورڈ گر گیا جس کی زد میں آکرایک شخص زخمی ہوا جبکہ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ کراچی میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 150سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، گلشن اقبال، گارڈن، ایف بی آر، ملیر میں بجلی بند رہی جبکہ حیدر آباد، ٹھٹھہ اور تھر پارکر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، ننگر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں  15 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) جمعرات  سے 15جولائی کے دوران کے پی اورجی بی میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

بارشیں 

مزید :

علاقائی -