پنجاب بھر کے زخمی و علیل پولیس اہلکاروں کیلئے فنڈز جاری 

  پنجاب بھر کے زخمی و علیل پولیس اہلکاروں کیلئے فنڈز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے بہادر اور علیل جوانوں کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں کے ٹریفک وارڈن محمد دلدار کو ٹانگ کے آپریشن و علاج کیلئے 14 لاکھ، فیصل آباد کے زخمی کانسٹیبل محمد مجاہد کو طبی اخراجات کیلئے 2 لاکھ روپے، کانسٹیبل زوار حسین کو کینسر کے علاج کیلئے 1 لاکھ 62 ہزار، سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل تجمل حسین کیلئے ڈیڑھ لاکھ، فیصل آباد پولیس کے زخمی کانسٹیبل عبدالخالق کیلئے ڈیڑھ لاکھ جاری کر دیئے، آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے گئے،انہوں نے کہا دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے غازی اہلکاروں کی جلد بحالی اولین ترجیح، بھرپور تعاون جاری رہیگا، پولیس جوانوں کیساتھ انکے اہل خانہ کو بھی بھرپور طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -