مرد وزن پر مشتمل نوسرباز گینگ گرفتار،متعدد وارداتوں کا اعتراف

مرد وزن پر مشتمل نوسرباز گینگ گرفتار،متعدد وارداتوں کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہو ئے مرد و زن 3رکنی نو سرباز گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آصف، عرفان علی اور مسمات عنبرین شامل ہیں، ملزمانATMسے پیسے نکلوانے والے سادہ لوح شہریوں سے نوسربازی کر کے ATMکارڈ اور رقم ہتھیا لیتے تھے، ملزمان سے شہریوں سے نوسربازی کے ذریعے ہتھیائے گئے لاکھوں روپے نقدی برآمدکر لی گئی، ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ایس

پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت نے کہا ہے ملزمان کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ 

مزید :

علاقائی -