شہید کانسٹیبل محمد نواز کی برسی،پولیس گارڈ کی قبر پرحاضری،فاتحہ خوانی

شہید کانسٹیبل محمد نواز کی برسی،پولیس گارڈ کی قبر پرحاضری،فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ایس پی ہیڈ کو اٹراحمد زنیر چیمہ نے کہا کہ شہید کی قبر پر حاضری و سلامی کیلئے پولیس دستہ پولیس لائن سے روانہ ہوا۔ کانسٹیبل محمد نواز کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی پیش کی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور فاتحہ خوانی کی۔فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔کانسٹیبل محمد نواز 10 جولائی 2000 کو رینج ریزرو شیخوپورہ تعینات تھے۔ونڈالہ روڈ فیر وز والا میں پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -