بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2لاکھ 80ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس جاری

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2لاکھ 80ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر رواں سال میں 2لاکھ 80ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا لاہور ٹریفک پو لیس حادثات کے سدباب اور محفوظ سفر میں پیش پیش ہے، رواں سال بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 2لاکھ 80ہزار وائیلٹرز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر دو، دو ہز ا ر رو پے کا جرمانہ کیا گیا، رواں سال5لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں، 1لاکھ 10ہزار سے زائد شہریوں کو فریش لائسنس جبکہ 30ہزار سے زائد شہریوں نے تجدید کروائی، 2لاکھ سے زائد شہریو ں نے لرنر پرمٹ، 28ہزار نے انٹرنیشنل لائسنس حاصل کئے۔ شہر بھر میں 30سے زائد لائسنس دفاتر،8ٹیسٹنگ سینٹرز اور2سینٹرز 24/7 ہیں،شہریوں کو آن لائن لرنر،رینول لرنر،ڈوپلیکٹ و لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ سینٹرز کی مکمل مانیٹرنگ اور سرویلنس بڑھانے،لائسنس دفاتر کے گردونواح میں ٹاٹوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیااورکہا کرپشن و نار و ا سلوک کی شکا یت پر اہلکار اور انچارج دونوں قابلِ مواخذہ ہونگے، تمام لائسنسنگ مراحل کی ویڈیو ایوڈینسز کو محفوظ کیا جارہا ہے، گاڑی،موٹرسائیکل چلانی ہے تو لائنسنس کا ہونا لازمی ہے۔

مزید :

علاقائی -