مزار حکومت کی توجہ کے منتظر

مزار حکومت کی توجہ کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

محکمہ اوقاف اور محکمہ آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تاریخی مزار اور مقبرے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہانہ لاکھوں روپے آمدن دینے والی درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی اور یونیسکو کے تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل حضرت شاہ رکن عالم ؒ کا مزار محکمہ اوقاف کی غفلت کا شکار ہے جبکہ یونیسکو کی فہرست میں شامل تغلق اور مغل دور کے فن ِ تعمیر کا شاہکار حضرت شاہ شمسؒ کا مزار بھی محکمے کی توجہ کا منتظر ہے۔ مذکورہ درگاہوں کے علاوہ بھی دیگر کئی اولیاء کرام کے مزار اور تاریخی عمارتیں حکومتی توجہ کی منتظر ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اِس ورثے کی بحالی و حفاظت کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائے، ساتھ ہی ساتھ اِس تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے مذکورہ محکموں کو بحالی کے کاموں پر تو جہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -