غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، پناہ گرین کیمپ پر بمباری، 29فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، پناہ گرین کیمپ پر بمباری، 29فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        غزہ(آئی این پی)غزہ میں سکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا،جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خوا تین و بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہید ا فراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی، دو سری جا نب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

فلسطینی شہید

مزید :

صفحہ آخر -