اووربلنگ کیخلاف تحقیقات مکمل، وزارت توانائی کے حکا م ذمہ دار قرار

  اووربلنگ کیخلاف تحقیقات مکمل، وزارت توانائی کے حکا م ذمہ دار قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقاتی اداروں نے بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔ لیسکو ذرائع کا بتانا ہے پروریٹا سسٹم کے تحت بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی کے حکام کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کی مطابق وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا۔

اووربلنگ تحقیقات

مزید :

صفحہ آخر -