دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنیکا فیصلہ 

دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں  لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت 30فیصد کارروائیاں، 70فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے،سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے۔صوبائی حکومتیں کلیئر کیے گئے علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

آپریشن عزم استحکام

مزید :

صفحہ آخر -