مشکل وقت ہے، ہماری معاشی پالیسی ایگرو بیسڈ ہونی چاہیے: صدر مملکت 

مشکل وقت ہے، ہماری معاشی پالیسی ایگرو بیسڈ ہونی چاہیے: صدر مملکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(نمائندہ خصوصی)بلاول ہاؤس لاہور میں صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) کے ورکنگ ریلیشن کے معاملات زیر بحث آئے۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے بتا صدر مملکت آصف زرداری نے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو مشکل وقت سے آگاہ کیا اورمسائل جلد حل ہونے کا یقین بھی دلایا،اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، قمر زمان کائرہ حسن مرتضی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر زرداری نے مشکل حالات سے آگاہ کیا اور جلد مسائل حل ہونے کا یقین دلایا،معیشت کے لحاظ سے واضح کیا کہ ہماری معاشی پالیسی ایگرو بیسڈ ہونی چاہیے،اور کہا صدر آصف زرداری کا استقبال وزیر اعلی کا نہ کرنا کوئی ایشو نہیں، پیپلز پارٹی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر غور نہیں کرتی، کال ریکارڈنگ پہلے غیر قانونی تھی اور اب قانونی بن چکی ہے پیپلز پارٹی پہلے بھی مخالف تھی اب بھی مخالفت کر تی ہے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -