نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی  قائم،احسان صادق ڈی جی مقرر

نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی  قائم،احسان صادق ڈی جی مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی قائم کردی جس کے پہلے ڈی جی احسان صادق ہونگے۔ وزیر اعظم شہبا ز شر یف نے باضابطہ منظوری بھی دیدی۔ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ کا شعبہ اس سے قبل ایف آئی اے کے پاس تھا جسے اب ایف آئی اے سے واپس لے کر ایک علیحدہ ا تھا رٹی بنادیا گیا ہے جسکا مقصد منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے موثر انداز میں اقدامات اٹھاناہے۔اب منی لانڈرنگ کی روک تھام کی ذمہ داری نئی انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی کی ہو گی، احسان صادق کو انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا ہے،وہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں اور موجودہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہیں۔احسا ن صا دق 15جولائی 2024کو پولیس سروس آف پاکستان سے ریٹائرہورہے ہیں۔ریٹائرمنٹ سے قبل انہیں نیا ڈی جی انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی مقررکردیا گیا ہے، وزیر اعظم نے احسان صادق کی بطور ڈی جی تقرری کی سمری کی منظوری دید ی ہے۔یاد رہے سائبرکرائمز ونگ کے بعد اب انسداد منی لانڈرنگ کا شعبہ بھی ایف آئی اے سے لے لیا گیا ہے۔

اتھارٹی قائم 

مزید :

صفحہ اول -