آذربائیجان کے صد ر دو روزہ سرکاری دورہ پر آج اسلام آباد پہنچیں گے 

آذربائیجان کے صد ر دو روزہ سرکاری دورہ پر آج اسلام آباد پہنچیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)  آذربائیجان کے صدر  پاکستان  کے دو روزہ سرکاری دور ے پر آج (جمعرات کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔   ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاک آذربائیجان سربراہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان اورآذربائیجان متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدرکا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعاون اور لیڈرشپ ڈائیلاگ کا مظہرہے۔

آذربائیجان 

مزید :

صفحہ اول -