پشاور، 13سالہ لڑکا نہر  میں ڈوب کر جاں بحق

پشاور، 13سالہ لڑکا نہر  میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقہ بہادر کلی میں 13 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے میت نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بہادر کلی میں 13 سالہ لیاقت اللہ ولد شعیب اللہ کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع پر واٹر سرچ ٹیم اور ریسکیو ایمبولینس کو موقع پر بھیجا گیا۔ریسکیو 1122کے غوطہ اوپن سرچ، لائن سرچ اور ڈائیونگ سرچ کی انتھک محنت کے بعد لڑکے کی ڈیڈ باڈی مدرسے بیت الامان سرحد یونیورسٹی رنگ روڈ کے قریب نہر سے نکال لی۔ترجمان کے مطابق جسد خاکی ضروری کاروائی کے بعد لواحقین  کے حوالے کر دی گئی۔