ڈیرہ، ڈاٹسن ڈالا الٹنے  سے 13 افراد زخمی

ڈیرہ، ڈاٹسن ڈالا الٹنے  سے 13 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود درابن روڈ ٹیکن کے قریب ڈاٹسن ڈالا الٹنے سے 13 افراد  زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود درابن روڈ ٹیکن کے قریب ڈاٹسن ڈالا الٹنے سے 13 افراد  زخمی ہو گئے، جن کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا، حادثہ میں 38سالہ احسان اللہ ولد امیر بخش سکنہ سگو،35سالہ رحمت خان ولد محمد نواز سکنہ سگو،22مجیب الرحمن ولدعبدالرحمن سکنہ برکی ٹاؤن،30سالہ اکرام ولد حاجی عزیز سکنہ سگو،35سالہ ناصر ولد شاہنواز سکنہ درویشہ،22سالہ عبدالرحیم ولد عبدالرحمن سکنہ برکی ٹاؤن،17سالہ محمد آصف ولد محمد قیوم سکنہ درویشہ،45سالہ عمر خطاب ولد اللہ بخش سکنہ سگو،22سالہ محمد عرفان ولد عبدالرحمن سکنہ درویشہ،41سالہ محمد رفیق ولد ربنواز سکنہ سگو، 27سالہ کلیم اللہ ولد شمس سکنہ سگو جبکہ ایک شخص نامعلوم زخمی ہوگئے، جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔