پی ایچ ڈی لیکچرارز کی پروموشن کیلئے اقدامات کئے جائیں: مینا خان آفریدی

پی ایچ ڈی لیکچرارز کی پروموشن کیلئے اقدامات کئے جائیں: مینا خان آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی زیر صدارت جامعہ پشاور کے پی ایچ ڈی لیکچرارز کی اگلے گریڈ میں پروموشن کے مسئلہ کے حل کیلئے جائزہ اجلاس اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار سمیت جامعہ پشاور کے پی ایچ ڈی لیکچرارز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پی ایچ ڈی لیکچرارز کی اگلے گریڈ میں پروموشن کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس مسئلے کے حل کے لئے ہر پہلو کاجائزہ لیا گیا پی ایچ ڈی لیکچرارز کے نمائندوں نے اجلاس میں بتایاکہ ان پی ایچ ڈی لیکچرارز میں بہت سینیئر لیکچرارز ہیں جو گزشتہ 16 سالوں سے زائد عرصہ سے لیکچرار کی پوسٹ پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ اگلے گریڈ میں پروموشن کیلیے ابھی تک منتظر ہیں صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ہدایت کی کہ اس مسئلے کے پائیدار حل کیلیے اس کیس پر کام کریں اور انکے مالیاتی اثرات سمیت ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایچ ڈی لیکچرارز کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کرینگے۔