وفاق میں انگوٹھا چھاپ ٹولہ بیٹھا ہے،ملک پختون یار خان

 وفاق میں انگوٹھا چھاپ ٹولہ بیٹھا ہے،ملک پختون یار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے کہاہے کہ وفاق میں انگوٹھا چھاپ ٹولہ بیٹھا ہے وہ حکومت چلانے میں نااہل اور ناتجربہ کار ہے عوام کو سہولیات دینے کی بجائے صرف انتقامی سیاست پرعبور حاصل ہے کرپٹ ٹولہ خیبر پختونخوا کے عوام کو مختلف طریقے سے انتقام کا نشانہ بنارہا ہے لیکن وہ ہرگز ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکی حکومت عوام کو ترقی,امن,خوشحالی اورروزگار کے مواقع فراہم کرکے ان کو خوشحال خیبر پختونخوا کی راہ پر گامزن کرے گی عوام نے جس طرح پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہمیشہ یادرکھیں گے اور کبھی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلاامتیاز عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ہر فورم پر عوامی مسائل کے تدار ک کیلئے جنگ لڑی جائے گی اُنہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت جلد خیبر پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائے اور انتقامی سیاست سے باز رہے  ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہم آپس میں دست و گربیاں رہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام خوشحال ہوں امن ہو اور ترقی کی راہیں کھلی ہوں گزشتہ ادوار اور موجودہ دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دے کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے عوام نے محض نعروں کیلئے ووٹ نہیں دئیے ہیں بلکہ شفافیت اور میرٹ کی پالیسی کی فعالیت کیلئے دیئے ہیں ان کے خوابوں کو عملی شکل دیں گے۔