بوریوالہ، شوروم مالک کے گھر ایک کروڑ سے زائد کاڈاکہ

بوریوالہ، شوروم مالک کے گھر ایک کروڑ سے زائد کاڈاکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(نمائندہ خصوصی) لاہور روڈ پر واقع ٹریکٹر شوروم کے مالک کاروباری شخصیت محمد شہزاد کے گھر 447/ای بی میں چھ ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین بچوں سمیت تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر گھر میں موجود 30لاکھ سے زائد نقدی اور ایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکو ایک گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی۔