سالم،پھلروان پولیس نے  پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

سالم،پھلروان پولیس نے  پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سالم (نمائندہ پاکستان) تھانہ پھلروان  پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پھلروان امتیاز احمد بھاگت نے دیگر ملازمان پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ملزمان بشیر موچی سے 1260 گرام چرس، کوثر سے،1200 گرام چرس، امیر مسلم شیخ سے 35 لٹر شراب جبکہ ذوالقرنین سے رائفل 7 ایم ایم اور سبطین سے پسٹل 30 بور بر آمد کرلی۔

 ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں