ضم جاویدگوجرانوالہ میں درج مقدمات سے خارج

ضم جاویدگوجرانوالہ میں درج مقدمات سے خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو گوجرانولہ میں انسداد دہشت گردی قانون کی دفعات میں درج مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضم جاوید کی درخواست کو منظور کرلیا جس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کی عدالت کے جسمانی ریما نڈ کو چیلنج کیا گیا، دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں صنم جاوید کو سیاسی بنیادوں پر غلط طور پر ملوث کیا گیا جسکی قانونی حیثیت نہیں۔ بنچ نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ضم جاوید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو بھی چیلنج کیاہے اور استدعا کی کہ عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیساتھ ساتھ مقدمے کو خارج کیا جائے۔

صنم جاوید