محمد خان بھٹی کی بریت درخواست پر وکیل کودلائل کیلئے مہلت

محمد خان بھٹی کی بریت درخواست پر وکیل کودلائل کیلئے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے جبری رخصت کے دوران سیشن الاؤنس کی وصولی کیخلاف مقدمے سے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے پنجاب اسمبلی کے سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکیل کو مہلت دیدی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمے پر سماعت کی، محمد خان بھٹی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، محمد خان بھٹی کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی  جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی اور مزید کارروائی 31 اگست تک ملتوی کر دی۔

دلائل مہلت