اتحاد بین المسلمین ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت، سربراہ کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق 

اتحاد بین المسلمین ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت، سربراہ کابینہ کمیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                          وہاڑی‘میلسی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)تھانہ کرم پور کی حدود موضع بورانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا وسیم سرفراز شدید زخمی،جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل فیصل آباد رانا وسیم اختر مقامی پولیس کے ہمراہ  فیصل آباد کے مختلف  علاقوں میں ڈکیتی، قتل اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطر(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

ناک وقاص ڈکیت گینگ جو کہ موضع بورانہ میں روپوش تھا کی گرفتاری کیلئے موضع بورانہ پہنچے تو ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی کار میں سوار ہو کر فرار ہوگئے ڈی ایس پی رانا وسیم سرفراز نے ڈاکووں کا تعاقب کیا تو موضع بورانہ کے قریبی کھیتوں میں تیز رفتاری کے باعث ڈاکووں کی گاڑی الٹ گئی ڈاکوں نے گاڑی سے نکلتے ہی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ڈی ایس پی صدر سرکل فیصل آباد رانا وسیم اختر  فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی وسیم سرفراز کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو  خطرناک کریمنل وقاص شاہ اور گلفام ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے زخمی ڈی ایس پی وسیم سرفراز کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں پولیس ترجمان کے مطابق وقاص شاہ ڈاکو گینگ کا سرغنہ تھا اور قتل ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت دیگر متعدد سنگین  وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 38 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کا ساتھی گلفام بھی 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔