بی آئی ایس پی‘ریٹیلر کا اسس ٹنٹ ڈائریکٹر پر حملہ 

بی آئی ایس پی‘ریٹیلر کا اسس ٹنٹ ڈائریکٹر پر حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی امدادی رقم  کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ریٹیلر کی ڈیوائس کی ٹرانزیکشن چیک کرنے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 پر اشرف نامی ریٹیلر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر جاوید کو تھپڑ مار دیا،ریٹیلر سنٹر سے ڈیوائس اٹھا کر فرار ہو گیا تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ میں بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی امدادی رقم کا سلسلہ جاری ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سخت پالیسی کی وجہ سے ریٹیلروں کو کٹوتی کرنامشکل ہو گیا،اشرف مشوری نامی ریٹیلر نے سنٹر سے باہر خواتین کے پیسے نکالے اور کٹوتی کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے متعلقہ ریٹیلر کی ڈیوائس کی ٹرانزیکشن چیک کربے کی کوشس کی تو ریٹیلر  سیخ پا ہو گیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تھپڑ مار کر ڈیوائس اٹھا کر فرار ہو گیا  15 کی کال پر پولیس موقع ہر پہنچ گئی۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے استغاثہ دے دیا گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نیریٹیلر کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرانچارج عمرجاویدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔