آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا امام بارگاہ ممتاز آباد کا دورہ‘ملاقاتیں 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا امام بارگاہ ممتاز آباد کا دورہ‘ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حساس امام بارگاہ ممتاز آ باد کا دورہ کیا۔ ریجنل پو(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

لیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری بھی ہمراہ تھے۔ انہوں جنوبی پنجاب کے سب بڑے جلوس (نویں محرم الحرام)  ممتاز آ باد  کے روٹ کا دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر نے آ ئی جی کو حساس جلوس کی سکیورٹی کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا۔ اس موقع پر آئی  جی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، علما کرام،  مسلح افواج، رینجرز اور  سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ڈبل سواری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انتہائی ضرورت کے  تحت ڈبل سواری اور موبائل سروس پر مخصوص دنوں اور اوقات میں جزوی پابندی ہو سکتی ہے ۔ آ ئی جی  نے ممتاز آ باد امام بارگاہ کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔