گیس ٹرو‘سرکاری ہسپتالوں میں ایک سو سے زائد مریض داخل‘ متعدد صحت یاب 

گیس ٹرو‘سرکاری ہسپتالوں میں ایک سو سے زائد مریض داخل‘ متعدد صحت یاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث ملتان کے (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

 ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا  ایک سو  سے 65 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق کھانے پینے میں بے اعتدالی اور گرم موسم کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری رہا نشتر ہسپتال ملتان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مرکزی ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 38 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں  گیسٹرو میں مبتلا 127مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا