ملتان‘ڈکیتی مقدمہ‘مجرم کو پانچ سال قید‘ پچاس ہزار جرمانہ عائد

ملتان‘ڈکیتی مقدمہ‘مجرم کو پانچ سال قید‘ پچاس ہزار جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد کاشف کو 5 سال(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

 کی قید سخت کی سزا دینے کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی کا بھی حکم سنایا ہے۔  عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید سخت مقدمہ ہوگی۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث دیگر تین ملزموں کو اشتہاری بھی قرار دے دیا ہے۔  پولیس تھا نہ مظفراباد نے ملزم محمد کاشف اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کو پولیس نے مقدمہ میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی علاقہ غیر میں تاحال مفرور ہیں۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی جبکہ اس کے دیگر تین ساتھیوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔