تھانہ دانیوال‘چار ڈاکو گن پوائن ٹ پر خواتین سے نقدی لوٹ کر فرار

تھانہ دانیوال‘چار ڈاکو گن پوائن ٹ پر خواتین سے نقدی لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ دانیوال کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات  ہوئی، چار(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

 مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر بازار سے خریداری کرکے واپس جانے والی خواتین کو لوٹ لیا، مزاحمت پر خاتون زخمی  واقعات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی حدود دانیوال ٹان گلی نمبر 2 میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی گلی نمبر 2 کی رہائشی خاتون نسیم فاطمہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی بہن، رفعت انور، شازیہ انور اور بچوں عمار، فرحان کے ہمراہ ابازار سے خریداری کے بعد اپنی گاڑی میں گھر  جارہے تھے جب وہ اپنے گھر کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکووں نے انہیں اسلحہ اور خنجر دکھا کر روک لیا اور رفعت کے پہنے ہوئے 8 تولہ طلائی زیورات جن میں کنگن، انگوٹھی اور کان کی بالیاں شامل ہیں کو انکے پاس موجود کٹر سے زبردستی کاٹنے کے ساتھ کئی ہزار روپے نقدی بھی چھین لی اس دوران ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر پستول کے بٹ اور نوکیلے کٹر کے وار سے رفعت کو شدید زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے لواحقین نے زخمی رفعت کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دن دیہاڑے شہری علاقہ میں ڈکیتی کی واردات پر علاقہ میں  خوف و ہراس پھیلنے پر مکینوں شاہد، خالد، پروز، عمران ، میاں ندیم، آصف، کاشف صابری و دیگر نے خوف اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری ڈاکووں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے