کرم پور: مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ڈی ایس پی صدر سرکل شدید زخمی

کرم پور: مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ڈی ایس پی صدر سرکل شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                          بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق،وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان پر مشتمل پنجاب کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے عشرہ محرم الحرام  کے ضمن میں بہاول پور میں مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

 جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال سمیت مقامی ممبرانِ اسمبلی، کمشنر، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او بہاول پور بھی اس موقع پر کابینہ کمیٹی کے ہمراہ تھے۔ کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے مرکزی ”امام بارگاہ جامعہ حسینیہ“ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ بہاول پور کا مرکزی جلوس جامعہ حسینیہ سے شروع ہو کر احاطہ کربلا پر اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامات کے جائزہ کیلئے ہم صوبہ بھر میں جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہاول پور میں مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے سکیورٹی کیساتھ ساتھ سبیل، لنگر اور میڈیکل کئیر کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے مرکزی جلوس کے روٹ پر ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان، روٹ پر تعینات پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں پنجاب کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کے چیئرمین صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کوکمشنر آفس بہاول پور میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں  محرم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کے ممبران صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔بریفنگ میں سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی شریک ہوئے۔بریفنگ کے دوران بہاول پور ڈویژن میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کو پُرامن بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی و دیگر انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور محرم  کے بعد بھی امن و امان کے قیام پر انہی خطوط پر عمل کرتے ہوئے بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے۔ انھوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں میں سرکاری سبیل پر شرکاء کو پانی پلایا جارہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈ ر کو دی گئی بریفنگ میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق، چوہدری خالد محمود، سردار خالد محمود واران اور میاں شعیب اویسی سمیت تمام ڈویژنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔کمشنر بہاول پور نادر چٹھہ اور آر پی او رائے بابرسعید نے عشرہ محرم کے انتظامات بارے بریفنگ میں بتایا کہ بہاول پور ڈویژن میں شیڈول 1409 مجالس اور 514 جلوسوں کے سلسلے میں مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عشرہ محرم کے دوران 164 علماء و ذاکرین کی ضلع بندی اور 124 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے گئے اور بہاول پور میں 165 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عشرہ محرم میں پولیس کے 17ہزار جوان فرائض ادا کررہے ہیں اور 7 سے 10 محرم کے دوران آرمی اور رینجرز کی 15 کمپنیاں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔