راجن پور‘بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم سے کٹوتی‘متاثرین کا احتجاج

راجن پور‘بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم سے کٹوتی‘متاثرین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، بے نظیر انکم سپورٹ پرو(بقیہ نمبر12صفحہ7پر)

گرام کے تحت مستحق نادار خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم سے کٹوتی نا رک سکی، ریٹیلرز، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسرز، ایچ پی ایل کے عملہ کی ملی بھگت سے 5 سو سے 2 ہزار روپے تک کی کٹوتی معمول بن گئی، روزانہ لاکھوں روپے کی رقم کی بندر بانٹ،سینٹرز کی تشکیل کے باوجود کٹوتی جاری، فاضل پور میں 2 ریٹیلرز کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج، دونوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام تر دعووں اور انتظامات کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے کٹوتی جاری ہے مجبور خواتین کو ریٹیلرز کے ٹاوٹ مردو خواتین پہلے رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر 2 ہزار روپے تک کاٹ لیتے ہیں اس سارے عمل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ، ریٹیلرز اور ایچ پی ایل کنیکٹ کا عملہ شامل ہے فاضل پور میں دو ریٹیلرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔