ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے تمام قوتیں متحد ہوجائیں‘ سیدفخر امام

ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے تمام قوتیں متحد ہوجائیں‘ سیدفخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق سپیکر قومی اسمبلی سنئیر سیاستدان سید فخر امام(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

 شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو معاشی و اقتصادی طاقت بنانا ہوگا پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ہمیں محنت، دیانتداری اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا آج ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہیں اگر ہم دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنا موازنہ کریں تو ہم معاشی و اکانومی طور پر بہت پیچھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے مختلف وفود اور شخصیات سے ملاقات میں کیا جن میں ملتان سے سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی رہنما میاں محمد ماجد، کبیر والا سے فہیم خان سیول نعیم اکرم، حسن سیول، چوہدری ارشد حسین بندشہ چوہدری شوکت علی گل، چوہدری سلطان احمد بندیشہ، میر حق نواز بکل، میر اشفاق احمد ہراج، محمد اصف کھچی، عمر حیات کھچی، محمد عمران کھچی، چودری یونس بندیشہ، عمران بندشہ، غلام شبیر بندشہ، چوہدری محمد عمر بندیشہ اور خالد حسین بندشہ شامل تھے۔[8:11 PM, 7/10/2024]