کارڈسکیم‘صوبہ بھر میں 2لاکھ 75ہزار کسانوں کی رجسٹریشن 

 کارڈسکیم‘صوبہ بھر میں 2لاکھ 75ہزار کسانوں کی رجسٹریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایگریکلچر ہاؤس میں کسان کارڈ کی پیشرفت کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل" پہلے آئیے پہلے پائیے "کی بنیاد پر جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک 2 لاکھ 75 ہزار کاشتکار رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی دیکھی جا رہی ہے کاشتکاروں کی بڑی تعداد کسان کارڈ کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کرا رہی ہے۔کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے ایک لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور2لاکھ 50 ہزار کسان کارڈز کی مینوفیکچرنگ کا عمل حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ 10 اگست سے وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ بینک اف پنجاب کی متعلقہ شاخوں میں دستیاب ہوں گے اور 15 اکتوبر سے کاشتکار وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ خرید سکیں گے- سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے1 لاکھ 50 ہزار روپے تک بلا سود آسان قرضہ کی سہولت میسر ہوگی- اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلی افسران شریک ہوئے۔0-0-0-0-0-0