لاہور میں خواتین کے کالج پر نامعلوم افراد کا حملہ، خواتین کو بچانے کی کوشش پر مرد سٹاف پر بھی تشدد

لاہور میں خواتین کے کالج پر نامعلوم افراد کا حملہ، خواتین کو بچانے کی کوشش پر ...
لاہور میں خواتین کے کالج پر نامعلوم افراد کا حملہ، خواتین کو بچانے کی کوشش پر مرد سٹاف پر بھی تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں کاہنہ کےعلاقہ میں خواتین کے کالج پر نامعلوم غنڈوں نے حملہ کردیا۔ملزمان نےکالج کی پرنسپل اور خواتین عملے سمیت کئی افراد پر تشدد کیا، ڈنڈے سے بھی مارا۔ مرد اسٹاف نے خواتین کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مارا گیا۔

آج نیوز کے مطابق   واقعہ کی ویڈیو بنانے والی اسٹاف سے نامعلوم افراد نے موبائل بھی چھین لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ طالبات سے بقایا جات طلب کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور 15 لاکھ نقدی ، زیورات اور موبائل فون بھی لے اڑے ہیں۔کاہنہ پولیس نےکالج پرنسپل ثانیہ سعادت کےبیان پر مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں طالبات لائبہ، عاطفہ، عنبرین سمیت 7 نامعلوم حملہ آور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔