وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی چھٹیوں کا اعلان

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی چھٹیوں کا اعلان
وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی چھٹیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق  ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔بدھ کو سندھ حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ 9 اور 10 محرم منگل اور بدھ کی عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

منگل کو وفاقی کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 16 اور 17 جولائی بروز منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔