جنسی سکینڈل کی تحقیقات مکمل، 3 طلبا ءکو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

جنسی سکینڈل کی تحقیقات مکمل، 3 طلبا ءکو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
جنسی سکینڈل کی تحقیقات مکمل، 3 طلبا ءکو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی بارانی زرعی یونیورسٹی میں جنسی سکینڈل کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ جس کے بعد 3 طالب علموں کو کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا، مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں طالبعلموں کو یونیورسٹی سے گرفتارکیا تھا۔

"آج نیوز" کے مطابق  یونیورسٹی انتظامیہ نے تینوں طالبعلموں کے نتائج بھی منسوخ کردیئے، جنسی سکینڈل میں ملوث طالبعلموں کو سزا یونیورسٹی قوانین ٹو اے کے تحت دی گئی۔ راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل تھے۔

جن طلباء کو فارغ کیا گیا ان میں منیب احمد بی ایس سی ایگریکلچر کے چھٹے سمسٹر کا طالبعلم تھا، انیب ایاز اور سعد ریاض بی ایس کے آٹھویں سمسٹر کے طالبعلم تھے، تینوں طالبعلموں کے خلاف تھانہ صادق آباد نے متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں 6 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا۔