ریاست یا خلیفۂ وقت کا یہ کام نہیں کہ کسی کے گھر میں جھانکے،سلمان اکرم راجہ فون ٹیپنگ کے معاملے پر بول پڑے

ریاست یا خلیفۂ وقت کا یہ کام نہیں کہ کسی کے گھر میں جھانکے،سلمان اکرم راجہ ...
ریاست یا خلیفۂ وقت کا یہ کام نہیں کہ کسی کے گھر میں جھانکے،سلمان اکرم راجہ فون ٹیپنگ کے معاملے پر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا  ہےکہ ہمارا تمدن ہمارا دین تو ہم کو یہی کہتا ہے کہ ہم کسی کے گھر میں نہیں جھانک سکتے ریاست کا یا خلیفہ وقت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ کسی کے گھر میں جھانکے،ہم نے فون ٹیپنگ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بالکل عندیہ دیا ہے کیونکہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں ہر ذی شعور اس معاشرے میں جس کسی کا بھی آزادیٔ اظہار سے انسانیت کی تکریم سے تعلق ہوگا بالکل وہ اس کو چیلنج کرے گا، یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آئی ایس آئی کا افسر یہ طے کرے گا کہ جو ہماری گفتگو ہے وہ قومی سلامتی کے حوالے سے حساس ہے یا نہیں اس کو نہ کسی قانون کی ضرورت نہ مجسٹریٹ کی ضرورت اور نہ ہی کوئی وجہ بتانے کی ضرورت وہ خود اپنے تئیں ہی فیصلہ کرے گا کہ میری او رآپ کی جو گفتگو ہے وہ قومی سلامتی کے حوالے سے حساس ہے اور اس لیے وہ اس کو سنے گا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی شرکت کی ۔