وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے 

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے 
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر عبدالحمید سنجرانی کا سندھ سے بلوچستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہےFIAمیں تعینات اشرف زبیر صدیقی بارڈر مینجمنٹ امیگریشن ایڈوائزر بر طانیہ مقرر،5 ڈپٹی سیکر ٹری ٹرانسفر ہوگئے ، وزیراعظم نے ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 21 کے افسر اشرف زبیر صدیقی کی بطور بارڈر مینجمنٹ امیگریشن ایڈوائزر، فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس، حکومتِ برطانیہ تقرری کی منظوری دی ہے۔ اشرف زبیر صدیقی کے تقرر کی منظوری ڈیپوٹیشن پر جوائننگ کی تاریخ سے 14 ماہ کیلئے ہے۔ ڈیپوٹیشن پیریڈ کی تکمیل پر اشرف زبیر صدیقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔

"جنگ " کے مطابق  سیکریٹریٹ گروپ کے افسران ڈپٹی سیکریٹری محمد کاشف کا وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری سلیم احمد خان کا وزارت آبی وسائل سے قومی ورثہ ڈویژن اور ڈپٹی سیکریٹری رحمان شاہ کا قومی صحت ڈویژن سے وزارتِ آبی وسائل تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں او ایس ڈی اصغر علی ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی تعینات کیے گئے اور گلگت بلتستان حکومت میں تعینات سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے عارف تحسین کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یئے ہیں  ۔