کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی داﺅدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات

کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی داﺅدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی داﺅدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران داﺅدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات کی، دریں اثنا انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ برہانی محل میں وزیر داخلہ نے داﺅدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین اور ان کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ داﺅدی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔ اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت ادر اور تبرکات کا تحفہ دیا۔
بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ نے مولانا عقیل الغربی اور سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں۔ وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ مولانا عقیل الغربی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

سیاست -قومی -